لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب پولیس کا موجودہ یونیفارم تبدیل کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیا، مختلف اضلاع کی پولیس کا یونیفارم مرحلہ وار تبدیل کیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنےکا حتمی فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ئے یونیفارم کو مرحلہ وار پنجاب کے ہر ضلع میں تبدیل کیا جائے گاجبکہ نئے یونیفارم کے لئے نشاط گروپ سے بڑی مقدار میں کپڑا بھی خرید لیاگیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے یونیفارم کا رنگ اولیوگرین ہوگا۔ جبکہ پولیس اہلکار سروں پر موجود ٹوپیوں کی بجائے پی کیپ ٹوپیاں پہنیں گے۔ دفاتر میں اور فیلڈ میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم کا رنگ اولیو گرین ہوگا لیکن ان کے ڈیزائن الگ الگ ہونگے.نئے یونیفارم کی تقریب رونمائی رواں ماہ آئی جی آفس پنجاب میں منعقد ہوگی۔