جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

دھماکے کی جھوٹی خبر نجی ٹی وی چینلز کو بھاری پڑ گئی 

datetime 8  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 27 نجی ٹی وی چینلوں کو گلبرگ لاہور میں مورخہ 23فروری 2017 ؁ ء کو بم دھماکہ کی غیر مصدقہ اور جعلی خبر پر ناظرین سے معذرت نہ کر نے کی بنا پر اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کردیئے اور انہیں 15مارچ 2017 ؁ ء تک جواب داخل کروانے کا حکم دیدیا ۔

پیمرا اتھارٹی میٹنگ نے مورخہ 3مار چ 2017 ؁ ء کو ہونے والے 126ویں اجلاس میں 29ٹی وی چینلوں کو گلبرگ دھماکہ کی جعلی خبر نشر کرنے پر جر مانہ(نجی قومی ٹی وی چینلوں پر 10، 10لاکھ روپے جبکہ علاقائی چینلوں پر 5، 5لاکھ روپے) کی ادائیگی اور ناظرین سے معذرت نشر کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جرمانہ کی رقم اتھارٹی فیصلے کی تاریخ یعنی 3مارچ 2017 ؁ ء سے تین ہفتے کے عرصہ کے اندر جمع کروانا تھی جبکہ ناظرین سے معذرت نشر کرنے کے لئے 6مارچ 2017 ؁ ء (شام 6 تا 7بجے ) کی تاریخ مقررکی گئی تھی۔ تاہم 29میں سے صرف دو ٹی وی چینلز ’کوہِ نور ‘اور ’چینل – 5‘نے ناظرین سے معذرت نشر کی جبکہ دیگر 27نے ایسا نہیں کیا ۔ پیمرا نے احکاماتکی خلاف ورزی پر مندرجہ ذیل 27ٹی وی چینلوں کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاریکیا ہے : اے آر وائی نیوز، خیبر نیوز، چینل 92، دنیا ٹی وی، سماء ٹی وی، میٹرو ون ، جیو نیوز، آواز ٹی وی، جاگ ٹی وی، اب تک ، روز ٹی وی، ڈان نیوز، مہران ٹی وی، 7نیوز، لاہور نیوز، نیو ٹی وی، کیپٹل ٹی وی، سچ ٹی وی، سندھ ٹی وی نیوز، ایکسپریس نیوز، دن نیوز، وقت ٹی وی، کے ٹی این نیوز، نیوز ون، چینل۔24، بول نیوز اور K-21 اور اُن سے سات روز میں جواب طلب کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…