ملتان( آئی این پی)ملتان میں لیگی رہنماشیخ ندیم اکبر کے بھتیجے شیخ عرفان اصغر کی شاہانہ بارات کے بعد اس کے شاندارولیمہ نے بھی دھوم مچادی ،ولیمہ کی تقریب میں اہم سیاسی شخصیات سمیت 8ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی،جبکہ مہمانوں کی درجن کے قریب پرتکلف کھانوں کی ڈشوں سے تواضع کی گئی اورولیمہ میں شریک تمام مہمانوں کوخشک میوہ جات سے بھرے ہوئے جگ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پردلہن
والوں کی طرف سے نوبیاہتا جوڑے کو ایک کروڑ سے زائد مالیت کا پلاٹ کا گفٹ کیا گیا۔تقریب میں سابق سپیکرقومی اسمبلی فخرامام ،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،ایم این اے ملک عبدالغفارڈوگر،سابق صوبائی وزراء چوہدری عبدالوحیدآرائیں،حافظ اقبال خاکوانی ،ڈپٹی مئیرز ملتان حاجی سعید انصاری،منوراحسان قریشی،ایم پی اے جاوید انصاری،سابق ایم پی اے عامرسعیدانصاری، ڈاکٹر اخترملک ,عبدالرحمن فری ودیگر شریک تھے۔