آکلینڈ(نیوز ڈیسک)بھارت نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرا کر آئی سی سی ورلڈ کپ میں مسلسل چھٹی فتح حاصل کرلی۔آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، برینڈن ٹیلر نے شاندار سنچری کی بدولت اپنے آخری ایک روزہ میچ کو خوب یاد گار بنایا اور 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 138 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، سین ولیمز نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔دیگر کھلاڑیوں میں چامو چھبابھا 7، ہیملٹن مساکڈزا 2، سولومن مائر 9، کریگ اروائن 27، سکندر رضا 28، ریگس چکبوا 10 اور تناشے پنینگرا 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی، امیش یادؤ اور موہت شرما نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ روی چندرن اشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔بھارت نے 288 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، 92 رنز پر 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ پر زمبابوے کی گرفت مضبوط ہوگئی تاہم کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا نے 196 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے بھارت کو فتح کی دہلیز پار کراتے ہوئے ورلڈ کپ میں فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا، دھونی 85 اور رائنا 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما 16، شیکھر دھون 4، ویرات کوہلی 38 اور اجنکیا رہانے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کے تناشے پنینگرا نے 2 جب کہ سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین بلے بازی پر سریش رائنا کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی



















































