منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ملتان،لیگی متوالے کی انوکھی اور مہنگی ترین شادی نے دھوم مچادی

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)ملتان میں لیگی رہنما کے بھتیجے کی انوکھی اورمہنگی ترین شادی نے دھوم مچادی ،دْلہا سونے کا تاج اور سونے سے لدی شیروانی زیب تن کرکے شیر کے پنجرے پر بیٹھ کر بارات لے کر گیا،بارات میں خواتین و مردوں سمیت 15 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جبکہ ولیمہ بھی سیاسی شخصیات کا اجتماع بن گیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 10کے چئیرمین شیخ ندیم اکبر

کے بھتیجے شیخ عرفان کی انوکھی ومہنگی ترین شادی نے دھوم مچادی ،شادی پر نہ صرف پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا بلکہ اس شادی میں ایسی انوکھی چیزیں بھی دیکھنے میں آئیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ شادی کے لیے دْلہے کی بارات اس دھوم دھام سے گئی کہ دْلہے کی کرسی شیر کے پنجرے کے اوپر رکھی گئی تھی جس پر دْلہا میاں براجمان تھے جب کہ دْلہے نے سرپر سونے کا تاج سجایا ہوا تھا اور شیروانی بھی سونے سے لدی ہوئی تھی،خاندانی رسم ورواج کے انوکھے انداز کواپناتے ہوئے سو تولے سونے کا سہرا دولہے کو پہنایا گیا۔اس شاندار بارات میں خواتین و مردوں سمیت 15 ہزار سے زائد مہمانوں کا اہتمام کیا گیا،دلہا شیخ عرفان کی بارات میں مئیرملتان چوہدری نویدالحق آرائیں،ڈپٹی مئیرزمنوراحسان قریشی،حاجی سعیدا نصاری،اراکین قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر،ملک عبدالغفارڈوگر،سابق صوبائی وزیرحاجی احسان قریشی ،ایم پی اے جاوید انصاری،گورنرپنجاب رفیق رجوانہ کے صاحبزادے آصف رجوانہ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سیدعبدالقادر گیلانی سمیت سیاسی رہنما?ں کی بھی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ دولہا کے باراتیوں نے شادی میں پیسے کی بارش کردی جب کہ موسیقی کے لیے سائیں ظہور نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ دولہے کے والد کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن ہیں، شیر سے محبت ہے اس لئے شیر کے ساتھ بارات لایا ہوں جبکہ دولہے

عرفان کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی شیر پر بارات لے کر جاؤں جو کہ پوری ہوگئی۔دوسری طرف دلہن کے والدین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے ، دولہے کو جہیز میں 5 کروڑسے زائد کا جہیز بھی دیا گیا۔ لڑکی کے جہیز میں 3 درجن سونے کی انگوٹھیاں، دولہے کے بھائیوں کے لیئے 5 موٹر سائیکل اور دلہے کے لیے نئے ماڈل کی کار دی گئی جبکہ دولہے میاں نے سونے کا سہرا بھی باندھ رکھا تھا جو کہ پھوپھا کی جانب سے تحفے میں دیا گیاتھا۔ دوسری طرف منگل کی شب کو منعقد ہونے والا دولہا کا ولیمہ بھی سیاسی شخصیات کا بڑا اجتماع بن گیا،جس میں ملتان وجنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…