ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

کام ہماری ترجیح اول ہے ،ذاتی پروجیکشن کا کوئی شوق نہیں ‘مشتاق منہاس

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(رئیس احمد خان) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاہے کہ کام ہماری ترجیح اول ہے ،ذاتی پروجیکشن کا کوئی شوق نہیں ہے ،پالیسی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی عمل ہماری ذمہ داری ہے ۔وزیر اطلاعات نے یہ بات مسلم لیگ ن باغ کے سینئر رہنماوں راجہ سعید انقلابی اور سردار مشتاق نیر کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوے کہی ۔

راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ بیوروکریسی کو ایک لائن دے دی گئی ہے جس کا بنیادی نکتہ میرٹ اور صرف میرٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کو ذاتی ایجینڈا لیکر چلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جس کو ڈسپلن سے آگے بڑھائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ میدان صحافت سے میدا ن سیاست تک کا سفر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کامیابیوں سے مزین رہا جس پر صحافیوں اور عوام کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے کہاکہ جب تک بطور صحافی رہا صحافیوں نے اعتماد کیاخاص طور پر افضل بٹ اور فاروق فیصل خان جیسے جگری دوستوں اور راولپنڈی ،اسلام آباد کے تمام صحافی دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے خم ٹھونک کر ساتھ دیا ۔سیاست کے میدان میں قائد پاکستان وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے دست شفقت رکھا ،راجہ فاروق حیدر خان نے ہاتھ تھاما اور باغ کے عوام نے اعتماد کا اظہار کر کے مجھے اس میدان میں بھی سرخرو کر دیا جس پر عوام علاقہ کا دل کی اتہاہ گہرائیوں سے ممنون ہوں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا فضل وکرم ہے میں نے میدان سیاست میں بھرپور انداز میں قدم رکھا ہے اور اس میں عوام علاقہ باغ کا مشکور ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ باغ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام علاقہ اپنے کاموں پر نظر رکھیں اور ان میں معیار کو یقینی بنائیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ رکھیں ۔اس موقع پر راجہ سعید انقلابی اور سردار مشتاق نیر نے وزیر اطلاعات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ ان کی قیادت میں علاقے کی تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے گا –

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…