ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

کرپشن کرنیوالے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کو اب کیا سزاہوگی؟تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ فیصلہ سنادیا

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پارلیمانی جماعتیں بدعنوانی کے مقدمات میں مجرمان کی تاحیات نااہلی پر متفق ہوگئیں ،لوٹی گئی دولت کی رضاکارانہ واپسی کی شق کو برقرار رکھا گیا ،کرپشن ثابت ہونے پر ملزم کو کم سے کم 7اور زیادہ 14سال کی سزا سنائی جاسکے گی۔ یہ اتفاق رائے پیر کو وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قوانین کے اجلاس میں ہوا ۔

احتساب کمیٹی دونوں ایوانوں کی پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔کمیٹی اجلاس میں قومی احتساب کمیشن کی شقوں پر غور کیا گیا،احتساب قوانین کے مجوزہ مسودے کی شق 19,20اور 21 کی کمیٹی نے متفقہ منظوری دے دی ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرقانون و انصاف زاہد حامد نے کہا کہ کرپشن کی تشریح،سزاؤں،لوٹی گئی رقم کی رضاکارانہ واپسی اور نااہلیت سے متعلق شق پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے کیا گیا ہے،بدعنوانی ثابت ہونے پر سرکاری عوامی عہدیدار دونوں تاحیات نااہل ہوجائیں گے  کرپشن اور بدعنوانی ثابت ہونے پر سرکاری وعوامی عہدیدار دونوں ساری زندگی کسی بھی عہدے کےلئے نااہل ہوجائینگے۔اور احتساب کمیٹی میں بل کی منظوری کا کام شروع کیا گیا ہے اہم شقوں کی توثیق کردی گئی ہے،حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے بلز کے مسودوں کا جائزہ لے کر ان میں سفارشات شامل کرنے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔اجلاس میں پی پی پی کے رہنما سید نوید قمر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی،جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ،جے یو آئی ف کی نعیم کشور،ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال قادری اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔رضاکارانہ واپسی کی سہولت کو برقرار رکھا گیا ہے اور اگر رقم واپس نہیں ہوتی تو 14سال کی سزا دی جاسکے گی،پاکستان تحریک انصاف کا بھی کمیٹی میں تعاون حاصل ہے اور وہ بھی ان شقوں سے متفق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…