اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خوبصورت رہنے اور اپنی عمر سے کم نظر آنے کیلئے لوگ طرح طرح کے طریقے اختیار کرتے ہیں۔مہنگی کریمیں استعمال کرتے ہیں جن میں موجود کیمیکلز جلد کو خوبصورت بنانے کے بجائے اسکو مزید خراب کر دیتے ہیں۔آخر میں اتنی جدوجہد کے بعد انسان کو پیسے ،وقت اور نقصان کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔
محققین کے مطابق خوبصورتی کا تعلق صرف جینز سے نہیں ہوتا بلکہ اس میں زندگی کو بہت طریقے سے جینا بھی اہم ہے۔تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہرین زندگی گزارنے کیلئے روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند ،ملٹی ویٹامین کا استعمال اور ورزش کا معمول انہیں ان کی اصل زندگی سے دس سال چھوٹا ظاہر کرتا ہے۔اگر زندگی غیر منظم طریقے سے گزر رہی ہے تو پھر بڑھاپا جلد چہرے سے جھلکنا شروع کر دیتا ہے۔