اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے جدید دور کی سب سے اہم ایجاد موبائل انسان کی سب سے بڑی ضرورت بن چکی ہے۔اس کااستعمال اتنا بڑھ چکا ہے کہ بعض دفعہ اکثر لوگ موبائل کو اپنے ساتھ باتھ روم میں ساتھ لے جاتے ہیں۔ماہرین نے موبائل ساتھ لے جانے کا ایسا نقصان کا انکشاف کیا ہے جس کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل لوگ ہر وقت موبائل کے استعمال کی وجہ سے اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ کام کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ اس کو اپنے ساتھ باتھ روم میں ساتھ لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے جراثیم موبائل کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں جو باہر آکر آپ کے کھانے اور دیگر اشیاء میں شامل ہو کر آپ کو بیمار کر سکتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل کا استعمال صرف ضرورت کے مطابق کرنا چاہئے اس کاغیر ضروری استعمال انتہائی نقصان دہ ہے اور موبائل کو خاص کر باتھ روم اور کھانے کی میز پر ہرگز ساتھ نہیں لیکر جانا چاہئے۔