اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بار بار دعوت ملنے کے باوجود پی ایس فائنل دیکھنے کیوں نہ آئے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ میگوئیوں میں وجوہات سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پی ایس ایل فائنل میچ میں دعوت ملنے کے باوجود نہ آنے پر
کئی چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عمران خان پی ایس فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد کو کیونکہ پاگل پن قرار دے کر اس کے خلاف بیان دے چکے تھے اس لئے اگر وہ آجاتے تو رائے عامہ ان کے خلاف ہو جاتی اور ان پر لگنے والا الزام ’’یو ٹرن‘‘درست ثابت ہو جاتا جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ عمران خان کو خدشہ تھا کہ ان کی پی ایس ایل فائنل میں موجودگی کے دوران کوئی غیر معمولی واقعہ ہو سکتا ہے جس سے ان کی سیاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد کپتان کے پی ایس ایل فائنل میں نہ آنے کی وجہ ریحام خان کو بتا رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین نےریحام خان کی قذافی سٹیڈیم میں موجودگی کے دوران کھینچی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ہے وہ وجہ جس کی وجہ سے عمران خان میچ دیکھنے لاہور نہیںآئے۔یاد رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ، نجم سیٹھی بھی عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دے چکے تھے جبکہ ن لیگ کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تو عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دینے کی بھی درخواست کی تھی۔