منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’اب بتائیں ذرا ۔۔ یہ پاگل پن تھا یا عقلمندی ؟ ‘‘ پی ایس ایل فائنل بخوبی انجام کو پہنچنے کے بعد جب پرویز خٹک سے سوال کیا گیا توکیا جواب ملا ؟  

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس فائنل میچ کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ، آئندہ پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہونا چاہئے، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سمیت ساری قوم بہت زیادہ پرجوش تھی اور وہ پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہیں ۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات ایسے تھے کہ خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا مگراللہ کا شکر ہے سب کچھ خیریت سے سر انجام پا گیا اور میں دعاگو ہوں کہ بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں واپس آئے جس کی میں بھرپور سپورٹ کرتا ہوں۔جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل میچ کے انعقاد کا فیصلہ درست اور پاگل پن نہیں تھا؟تو جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیشہ فیصلے کرتے ہیں جن میں رسک بھی ہوتا ہےاس فیصلے میں چانس لیا گیااور اللہ تعالیٰ نے اس فیصلے میں بہتری لائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہونا چاہئے اور ہر شہر میں اس کے میچز کا انعقاد ہونا چاہئے جس کیلئے ضروری ہے کہ ابھی سے تیاری شروع کرتے ہوئے کرکٹر ز کو آمادہ کیا جائے تو وہ ضرور پاکستان میں میچ کھیلنے کیلئے آئیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ میچ دیکھنے نہیں آسکے مگر خیبرپختونخوا حکومت کے وزرا اور تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نمائندگی کیلئے موجود تھے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی ٹیم کیلئے جلد انعام کا اعلان کرینگے اور خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ان کی خدمات کیلئے درخواست کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…