منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد،پاکستان نے نرمی کردی

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر ایجنسی(آئی این پی )خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی حکام جزبہ خیر سگالی کے تحت مریضوں سمیت 19افغان باشندوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر سیکورٹی فورسز حکام نے ایمرجنسی نوعیت کے مریضوں اور رشتہ داروں سمیت اونیس افغان باشندوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی اور طورخم بارڈر کے راستے اپنے ملک روانہ ہوگئے

افغان مریضوں نے پاکستان سیکورٹی حکام کے اس اقدام کو سراہا۔واضح رہے کہ گزشتہ سترہ دنوں سے طورخم بارڈر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سے دونوں اطراف سے مسافر تاجر اور ٹرنسپورٹز پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ان افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں ڈیرہ اسماعیل خان() خیبر پختونخواہ کے عوام کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے پہلے بھی بھی صوبہ سرحد کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخواہ میں رہنے والی قومیتوں کا نہ صرف استحصال کیا گیا ہے بلکہ خیبر پختونخواہ میں بسنے والی دیگر قوموں میں احساس محرومی بڑا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلع ٹانک کے ایم این اے داوارء4 خان کنڈی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر صبغت اللہ مغل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کر نا ایسا ہے جیسے خیبر پختونخواہ کی عوام الٹی چھری سے ذبحہ کرنا انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور صوبے کو مزید معاشی طور پر تباہ کرنے کی یہ ایک بہت بڑی سازش ہے اور اس سازش کو ہم کھبی کامیاب نہیں ہونے دیں گے مجھے اپنی خیبر پختونخواہ کی عوام سے محبت ہے اور ان کا معاشی قتل اپنی انکھوں سے نہیں دیکھ سکتافاٹا کی عوام بھی ہماری عوام ہے لیکن ایک سازش کے ذریعے ہمیں معاشی طور پرتباہ کرنے کا مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے

داور خان کنڈی نے کہاکہ اگر حکمران واقعی فاٹا کی عوام کے ساتھ مخلص ہیں تو فاٹا کو علیحدہ صوبے کا درجہ دیا جائے ہم صوبوں کے حق میں ہیں انہوں نے کہا کہ اقتدار پر مخصوص لوگوں کے قبضہ نے ہمشہ عوام کا استحصال کیا ہے انہوں نے کہا کے فاٹا کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب بشمول ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک علیحدہ صوبہ بنایا جائے اور ہم سرائیکی صوبہ کے لیے ہر محاز پر لڑیں گے اور اسمبلی فلور پر بھی بھر پور اواز بلند کروں گا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہت جلد باقاعدہ تحریک شروع کر رہے ہیں میرا رابطہ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی سے اس حوالے سے مکمل بات چیت ہو چکی ہے اور ہزارہ صوبہ محاذ کے بابا حیدر زمان اور کنوئینر سردار فدا سے بھی مذکرات ہو چکے ہیں اور ہماری اس تحریک میں ایم کیوایم نے بھی شامل ہونے کا اشارہ دے دیا ہے داور خان کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت نئے صوبے بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے انشا اللہ اس تحریک کا آغاز ہم ایبٹ آباد سے ہزار صوبہ محاز کے با با حید ر زمان سے ملکر اس کا آغاز کریں گے اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں کی جارہی ہیں بہت جلد عوامی جلسوں کا سلسلہ شروع کریں گے

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے جو بھی ہمیں قربانی دینی پڑی ہم دیں گے کیونکہ میرے لئے میری عوام سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اقتدار آنی جانی چیز ہے جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اس طرح میں بھی عوام کی محبت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب سرائیکی صوبہ سمیت میرے خیبر پختونخواہ کی عوام کو اپنے جائز حقوق نہیں دئیے جاتے اب یہ تحریک اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک ہزارہ صوبہ سمیت سرائیکی صوبہ نہیں بنایا جاتا کسی کے لالی پاپ میں نہیں آئیں گیاور صوبوں کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والوں کو اب صوبوں کے نام پر سیاسی دکان نہیں چمکانے دیں گے جو مخلص ہوگا وہ ہمارے قافلے میں شامل ہوتا جائے گا اور یہ عوامی تحریک نئے صوبوں کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھ گی اور خیبر پختونخواہ کو فاٹا میں ضم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عوام میں نفرتیں بڑھانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…