جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سپر لیگ فائنل،کلمہ چوک اورقذافی سٹیڈیم کے باہرگرفتاریاں

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ڈولفن پولیس نے پی ایس ایل فائنل کے موقعہ پر کلمہ چوک سے 2مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ڈولفن پولیس شناختی کارڈ اور فائنل میچ کے ٹکٹ کے بغیر قذافی سٹیڈیم جانے کی کوشش کرنے والے 2مشکوک افراد کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد قذافی سٹیڈیم جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم جب ڈولفن پولیس نے ان سے شناختی کارڈ اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹ دیکھنے کیلئے طلب کیے تو وہ کوئی چیز بھی فراہم نہیں کر سکے

تاہم اس کے بعد انہیں حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے ۔دریں اثناء پولیس پاکستان سپر لیگ  کے فائنل میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو قذافی سٹیڈیم کے باہر سے گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ایک ایسا ہی شخص قذافی سٹیڈیم کے باہر سے بھی گرفتار کیا گیا جس کے بارے میں شائقین نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ 500 روپے والا ٹکٹ بلیک میں 5 سے 6 ہزار روپے میں فروخت کر رہا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…