جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کیا کام کررہی ہے؟تحریک انصاف پھٹ پڑی ۔۔بڑا الزام عائد کر دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی دبائو ڈال کر لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہی ہے،پاکستان تحریک انصاف پر بڑا الزام عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور کراچی سے منتخب ممبر قومی اسمبلی عارف علوی نے پیپلزپارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دبائو ڈال کر لوگوں کو اپنی پارٹی

میں شامل کر رہی ہے ، پیپلزپارٹی نے اپنی کشتی بھاری کر لی ہے جو کہ ڈوبنے والی ہے ۔ عمران خان مارچ کے مہینے میں کراچی کا دورہ کریں گے۔ کراچی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افغان باشندوں کی رجسٹریشن ہونی چاہئے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کی آزادی ہونی چاہئے وہ شبہ پر جہاں چاہیں کارروائی کر سکیں۔واضح رہے کہ چند دن قبل نبیل گبول کی پیپلزپارٹی میں واپسی ہوئی ہے جو کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد متعدد مرتبہ تحریک انصاف میں جانے کا عندیہ دے چکے تھےاور حال ہی میں کئی سیاسی رہنما دیگر جماعتوں سے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔ سیاسی حلقے عارف علوی کی اس پریس کانفرنس کوسیاسی رہنمائوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف کی جھلاہٹ قرار دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…