کراچی( آن لائن ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اپنے کرکٹرز ہی پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کی مخالفت کر رہے ہیں،میرے خیال میں کھیل کے اندر سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ فائنل کھیلنے کے لئے آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں بڑا نام تو نہیں ہے لیکن یہ ثانوی بات ہے۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب یہ قدم اہم بات ہے جبکہ نئی جاری کردہ فہرست میں شامل کھلاڑیوں کے لئے بھی موقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں فائنل میچ کے لئے پر امید ہوں، انشاء اللہ ہم جیتیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانے پر سابق کرکٹرز عمران کان اور جاوید میانداد نے تنقید کی تھی،عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ عمل پاگل پن ہے ، خدا نخواستہ اگر کوئی انہونی ہوگئی تو آئندہ 10سال تک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوگی جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں اور ایسے حالات میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا صرف سیاست ہے