عمران خان اور بابراعوان کی بنی گالہ میں اہم ملاقات ،پانامہ کیس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

3  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورسینیٹربابراعوان کے درمیان گزشتہ روزبنی گالہ میں اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پانامہ کیس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔عمران خان نے اس موقع پرامیدظاہرکی ہے کہ عدالت عظمیٰ بہت جلدعوامی توقعات کے مطابق جلدفیصلہ سنانے والی ہے اورتحریک انصاف کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ عوام کوسڑکوں پرلاکرملکی تاریخ میں پہلی باروزیراعظم کوعدالت میں تلاشی پرمجبورکردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس پرعدالت کاجوبھی فیصلہ آئے گااس کے ملکی سیاست پردوررس اثرات مرتب ہوں گے ۔

عدالت عظمیٰ نے حدیبیہ پیپرملزکے حوالے سے عدالت عالیہ کافیصلہ اوردیگردستاویزات کابھی بغورجائزہ لیاہے اورہمیں پوری امیدہے کہ عدالت کافیصلہ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لانے میں بہت معاون ثابت ہوگااورآئندہ کوئی بھی طاقتورشخص قومی دولت لوٹنے سے پہلے دس بارسوچے گا۔بابراعوان سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعدحکمرانوں کی نیندیں اڑچکی ہیں اورنوازشریف کی سیاست بری طرح گرداب میں پھنس چکی ہے ۔دونوں رہنماؤں نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعدسیاسی حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…