ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

خیبرپختونخواحکومت کے چین کے ساتھ بلین ڈالرزکے معاہدے پر دستخط ہوگئے،زبردست اعلان

datetime 3  مارچ‬‮  2017

ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی) خیبرپختونخواہ حکومت نے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ بیس بلین ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کے معاہدہ پر دستخط کردئے ،انصاف انڈسٹریز کے تعاون سے ہونے والے اس معاہدہ کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا کہ آج ہم نے صوبہ کی تاریخ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے،

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے عوام کو نیا خیبرپختونخواہ فراہم کرنے کا ہم نے جو وعدہ کیا تھا آج کے دن اسکی تعبیر کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ میں کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے، چین کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی سرمایہ کا رکمپنیوں کو بھی صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری صوبہ خیبر پختونخواہ میں سے گذر رہی ہے جس سے اس صوبہ کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، چائینہ ریلوے کارپوریشن اور دیگرچینی کمپنیوں کے عہدیدار بھی موجود تھے، قبل ازیں انصاف انڈسٹریز کے سی ای او عبدالباسط جاوید گنڈہ پور نے افتتاحی کلمات میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، صوبائی حکومت اور چین کی کمپنی ہیریٹیج انٹر نیشنل کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے صوبہ کی تاریخ میں منفرد ترقیاتی منصوبوں کے معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہیریٹیج ریسورس انٹرنیشنل اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدات میں ایک اعشاریہ پانچ لین ڈالر سے صوبہ میں آئل ریفائنری اور آئل و گیس کی مدمیں دیگر منصوبہ جات کی تکمیل، دو بلین ڈالرز کی مالیت سے چشمہ اپ لفٹ کینال، اور صوبہ بھر میںآبپاشی کے دیگر منصوبہ جات کی تکمیل، سات بلین ڈالرز سے صوبہ میں متعدد مقامات پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس قائم کئے جائیں گے جو دو ہزار بیس تک بجلی کی فراہمی شروع کردیں گے،

انہوں نے بتایا کہ منصوبہ کے مطابق ڈیرہ اسما عیل خان اور صوابی میں سول ایوی ایشن کی منظور شدہ ہدایات کے مطابق انٹر نیشنل ایر پورٹس کی تکمیل، دو بلین ڈالرز سے چترال سے ڈیرہ اسما عیل خان تک موٹر وے، اور چترال سے ڈیرہ اسما عیل خان تک ریلوے لائن ، دو بلین دالرز سے سمارٹ اور سیف سٹی منصوبہ جات، اورپسماندہ اضلاع میں ہاؤسنگ منسوبہ جات کا قیام، چترال سے ڈیرہ اسما عیل خان تک فائیبر آپٹیکل ، چترال سے ڈیرہ اسما عیل خان تک چھ ہزارکلو میٹر ٹرانسمیشن لائن، صوبہ میں دو میگا پاور گرڈ سٹیشنز کا قیام، پشاور سرکلر ریلوے لائن، کوہاٹ ٹنل کی ڈبل لائن تک توسیع، اور زراعت کے شعبہ میں ترقی کے منصوبے شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…