جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

عرب ر یاست کاسابق صدر900افراد کوقتل کرنے کے الزام سے بری

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی این پی) مصری عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو مظاہرین کو مارنے کا حکم دینے کے الزام سے بری کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری عدالت نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو2011 میں مظاہرین کو قتل کرنے کے الزام میں ہونے والی عمر قید کی سزا سے بری قرار دے دیا۔ قاہرہ میں اپیل کورٹ نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو 2011 میں عرب بہار کے دوران مظاہرین کو قتل کرانے کے الزام سے بری قرار دے دیا۔

جمعرات کو پورا دن ہونے والی ان کیمرا سماعت کے بعد جج احمد عبدالقوی نے قرار دیا کہ 2011 میں ہونے والے مظاہرین کے قتل میں حسنی مبارک کسی طور ملوث نہیں پائے گئے اس لیے انہیں بری کیا جاتا ہے۔عدالت کی جانب سے مظاہروں کے دوران مرنے والے افراد کے لواحقین کی کیس دوبارہ کھولنے کی اپیلیں بھی مسترد کردی گئیں جس کے بعد مدعیوں کے پاس اپیل کا کوئی حق باقی نہیں بچا۔ مظاہرین کے قتل کے الزام میں ملوث ہونے کے الزام سے بری قرار دیے جانے پر حسنی مبارک کی عمر قید کی سزا بھی ختم ہوگئی ہے عدالت کی جانب سے مظاہروں کے دوران مرنے والے افراد کے لواحقین کی کیس دوبارہ کھولنے کی اپیلیں بھی مسترد کردی گئیں جس کے بعد مدعیوں کے پاس اپیل کا کوئی حق باقی نہیں بچا۔ مظاہرین کے قتل کے الزام میں ملوث ہونے کے الزام سے بری قرار دیے جانے پر حسنی مبارک کی عمر قید کی سزا بھی ختم ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ 2011 میں آنے والی نام نہاد عرب بہار نے مصر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تھا ۔عرب بہار کے دوران 30 سال سے اقتدار پر قبضہ جمائے رکھنے والے صدر حسنی مبارک کے خلاف 18 روز تک زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس دوران 900 کے قریب لوگوں کو اپنی جانوں اور حسنی مبارک کو اپنے اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا بعد میں ان ہلاکتوں کا مقدمہ حسنی مبارک کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…