منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آپریشن ردالالفساد،آرمی چیف کا فسادیوں کے بارے میں دبنگ اعلان ،دہشتگردوں پرلرزہ طاری

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ’’ ردالفساد‘‘ کے ذریعے فسادیوں کو انجام تک پہنچائیں گے اور اپنے ملک میں معاملات کو معمول پر لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں گے ، مسلح افواج کا داخلی سلامتی میں اہم کردار ہے، مردم شماری ایک اہم قومی معاملہ ہے ، پاک فوج مردم شماری کیلئیبھرپور تعاون کرے گی،پاک فوج حالیہ جنگی تجربات کے نتیجے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گریژن کا دورہ کیا ۔آرمی چیف کو کور کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے فوجیوں کو مردم شماری کے حوالے سے دی جانے والی تربیت کا بھی مشاہدہ کیا اور تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری ایک اہم قومی معاملہ ہے ،مردم شماری کیلئے پاک فوج بھرپور تعاون کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مظفر گڑھ فائرنگ رینج میں تربیتی مشقیں بھی دیکھیں ۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے تربیتی معیار اور تیاریوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج حالیہ جنگی تجربات کے نتیجے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے تربیتی معیار اور تیاریوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج حالیہ جنگی تجربات کے نتیجے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔ فوجی افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہاکہ مسلح افواج کا داخلی سلامتی میں اہم کردار ہے،آپریشن ’’ ردالفساد‘‘ کے ذریعے فسادیوں کو انجام تک پہنچائیں گے اور اپنے ملک میں معاملات کو معمول پر لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں گے ۔اس سے قبل ملتان گریژن پہنچے پر آرمی چیف کا کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے استقبال کیا۔انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیوشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…