اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے بعد ایک اور بڑے ایونٹ کے متعلق اعلان کردیا گیا ہے تاہم اس سرگرمی کا اعلان کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ پاکستانی فوج نے کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ،آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے ایک پرومو بھی جاری کر دیا ہے جس کا عنوان ہم سب کا پاکستان رکھا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر
کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کا اعلان ہونے کے بعد سے دہشت گردی کے پے درپے واقعات رونما ہوئے تھے اس کے بعد یہ بحث بھی چھڑی کہ ایسی سرگرمیاں کر کے ملک کو خطرے میں نہ ڈالا جائے،تاہم پاکستانی عوام کے بڑے حلقے سے مقتدر حلقوں نے بھی اسے خدشے سے زیادہ اہمیت نہیں دی ہے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے یہ اعلان کیا تھا کہ پی سی ایل 2018 کا فائنل کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔