جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہندر سنگھ دھونی کی زندگی کے پوشیدہ پہلو بے نقاب ملاقات کیلئے آئے غریب دوست سے کیا سلوک کیا؟

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کامیاب کرکٹر بننے سے پہلے ریلوے میں ٹی ٹی ای تھے، اپنی نرم دلی اور عجزوانکساری کے حوالے سے مشہور دھونی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور وہ راتوں رات دنیا کی مقبول شخصیت کے روپ میں نظر آئے۔اپنی ریلوے میں تعیناتی کے دوران وہ کھارگ ریلوے سٹیشن پر

ایک چائے کے ڈھابے پر روزانہ چائے پیا کرتے تھے اور چائے کے ڈھابے کے مالک تھامس سے ان کی دوستی بھی تھی۔ دھونی سے متعلق کہا جاتا ہے کہ مقبول ہونے کے بعد بھی ان کے مزاج اور طبیعت میں فرق نہیں آیا اور وہ اپنے پرانے دوستوں سے آج بھی رابطے میں رہتے ہیں۔دھونی دنیاوی مقام و مرتبہ کو اپنی نجی زندگی پر حاوی نہیں ہونے دیتے اس بات کا ثبوت کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں جاری وجے ہزارے ٹرافی کے دوران دیکھنے کو ملا جب دھونی کے پرانے دوست کھارگ ریلوے سٹیشن پر قائم چائے کے ڈھابے کے مالک تھامس ان سے ملاقات کیلئے ڈریسنگ روم میں پہنچے تو 13سال بعد ملاقات ہونےکے باوجود دھونی نے نہ صرف انہیں پہچان لیا بلکہ نہایت زندہ دلی سے اپنے دوست تھامس کو گلے سے لگا لیا اور بعد ازاں ڈنر بھی تھامس کیساتھ کیا اور پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

dhoni
سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی اپنے پرانے دوست تھامس کے ہمراہ تصویر جبکہ دائیں جانب تھامس اپنے چائے کے ڈھابے پر کھڑا ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…