اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گوجرانولہ،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ، کوئٹہ ڈویژن فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کے بعد موسم سرد ہو
گیا تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش نورپور تھل میں17ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت چکوال ،گوجرانولہ،لاہور،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔