منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

فاسٹ بولر محمد عامر نے آتے ہی سب کو پریشان کر دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے والے کھلاڑی محمد عامر نے راولپنڈی میں ہونے والے گریڈ ٹو میچز میں آتے ہی 3 وکٹیں حاصل کرکے شائقین کو پریشان کردیا۔جب کہ ان کا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس اور فٹنس پربھر پورتوجہ دے رہے ہیں۔ فاسٹ بولرمحمد عامرنے راولپنڈی اسٹیڈ یم میں میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ابھی کرکٹ کے حوالے سے زیادہ بڑے خواب نہیں دیکھ ر ہا جب کہ اس وقت تمام تر توجہ پیٹرن ٹرافی پر ہے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلیں گے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت آئی سی سی اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سپورٹ سے انہیں بہت حوصلہ ملا جب کہ انہوں نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم کا میچ جیتنا خوش آئند ہے جب کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔فاسٹ بولر محمد عامرفرسٹ کلاس گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم عمرایسوسی ایٹس کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 3 وکٹیں بھی حاصل کرلی ہیں۔واضح رہے کہ2010 میں آئی سی سی نیاسپاٹ فکسنگ کے الزام میں محمد عامر سمیت محمد آصف اور سلمان بٹ پر بالترتیب 5، 7 اور 10 سال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے تھے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…