اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے لاہورمیں فائنل میچ کے انعقاد کے فیصلے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی آن لائن ٹکٹ چند ہی گھنٹے میں فروخت ہو گئے، منتخب بینکوں کے باہر کرکٹ دیوانوں کا کھڑی توڑ رش۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد کے فیصلے کے بعد پی سی بی حکام
نے پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی چند ہی گھنٹوں میں تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جبکہ منتخب بینکوں کے باہر کرکٹ کے دیوانوں کا کھڑی توڑ رش لگ گیا اور لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔کئی جگہوں پرافرا تفری کی صورت حال ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بینکوں کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے 500 سے 12000 تک کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی تھیںجبکہ کئی بینکوں نےکرکٹ دیوانوں کاکھڑی توڑ رش دیکھتے ہوئے 500کی ٹکٹیں فروخت کیلئے بند کر دی ہیں۔