ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل فائنل میچ ! شائقین کرکٹ اپنے ساتھ کیا کیا نہیں لاسکتے ؟ سیکیورٹی پلان جاری

datetime 1  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے دور ان کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کی سکیورٹی دی جائیگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون نافظ کرنے والے اداروں کی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوںکو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی رپورٹ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس ارسال کی گئی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کا اعلان کیا، پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور

 

میںکرانے کیلئے قانون نافذکرنیوالے اداروں سے مشاورت مکمل ہو گئی۔فائنل میچ کے حوالے سے 3 مارچ کی شام فائنل میچ کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے ٗ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے غیر ملکی سربراہان مملکت کیلئے تیار کیے جانے والے وی وی آئی پی روٹ تیار کیا جائیگا ٗ روٹ کے تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سیکیورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے، کھلاڑیوں کیلئے 4 ہیلی کاپٹرز ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے موجود ہوں گے۔علاوہ ازیں کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مخلتف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائے گا جبکہ میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری ، لائٹ ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، مکمل چیکنگ کے بعد جس شخص کو سیکیورٹی اہلکارکلیئر کریں گے وہ میچ دیکھنے کا مجاز ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…