لاہور(آئی این پی) حکومت نے عوام کیلئے ایسے پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا‘قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے علاوہ ہر 6 ماہ بعد منافع بھی دیں گے۔وزارت خزانہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل سیونگ سکیم کا ادارہ 40 ہزار کے ایسے بانڈز متعارف کرا رہا ہے جنہیں قرعہ انداز میں شامل تو کیا ہی جائے گی لیکن ان کے مالکان کو ہر 6 ماہ بعد منافع بھی ملے گا۔ ان بانڈز کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ یہ
خریدنے والے فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گے جس سے باآسانی معلوم کیا جا سکے گا کہ بانڈز کا خریدار ٹیکس دہندہ ہے یا نادہندہ ہے نیشنل سیونگ سکیم کے ذریعے لائے جانے والے ان بانڈ کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منظوری کے لئے پیش کی جائے گی اور کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی انہیں متعارف کرایا جائے گا۔