ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دوبارہ پاکستان میں جاکر کھیلنا چاہتا ہوں، معروف بنگلہ دیشی کرکٹر نے خواہش کا اظہار کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان میں کھیلنے کا بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں لیکن وہ زلمی کے فائنل میں پہنچنے پر اپنی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پاکستان نہیں آئیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں شکیب الحسن نے کہا کہ آخری مرتبہ 2008 میں پاکستان آ کر کھیلنے کا موقع ملا جو میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا،

انہوں نے کہاکہ شائقین، گراؤنڈز اور وہاں کا ماحول سب چیزیں بہت شاندار تھیں، میں حالات بہتر ہونے پر دوبارہ پاکستان جاکرکھیلنا چاہتا ہوں۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان کے باہر انعقاد سے اس کی کچھ رونقیں ضرور ماند پڑی ہیں، اگر ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ہوتا تو اور زیادہ جوش و جذبہ دیکھنے کو ملتا۔ شکیب نے گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان کے باہر انعقاد سے اس کی کچھ رونقیں ضرور ماند پڑی ہیں، اگر ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ہوتا تو اور زیادہ جوش و جذبہ دیکھنے کو ملتا۔ شکیب نے گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی اور حالیہ ایڈیشن میں وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ون ڈے انٹرنینشلز اور ٹی 20 کے نمبر ون آل راؤنڈر اس سے قبل 2008 میں پاکستان میں آ کر کھیلے تھے، ون ڈے سیریز میں اگرچہ بنگلہ دیش کو پاکستان کے ہاتھوں 0۔5 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن شکیب الحسن نے بیٹنگ اور بولنگ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس میں ایک سنچری اور ایک مین آف دی میچ ایوارڈ بھی شامل تھا۔ واضح رہے کہ شکیب الحسن اور دوسرے بنگلہ دیشی پلیئرز انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے 28 فروری کو واپس چلے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…