جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

افغانستان میں المناک سانحہ،درجنوں مکانات تباہ، 111ہلاک،136زخمی

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب میں حالیہ برفباری کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 111ہوگئی جبکہ 136افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ فریاب میں حالیہ برفباری کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 111افراد ہلاک اور 136زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی گورنر سید انوار سادات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ صوبے میں ہلاکتوں کے اعداد وشمار انسداد آفت ڈیپارٹمنٹ،تعاون تنظیموں اور صوبائی سیکورٹی حکام کی مدد سے جمع کیے گئے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ برفباری کے باعث 200رہائشی

مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 50ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ برفانی طوفان کے دوران 50ہزار مویشی بھی ہلاک اور لاپتہ ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق پشتون کوٹ،بلچراخ،کوہستان اور غورماچ اضلاع صوبے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔سادات کا مزید کہنا تھاکہ متاثرخاندانوں میں ابتدائی امداد تقسیم کردی گئی ہے اوربنیادی امداد مرکزی عہدیداروں کے حکم سے جاری کی جائے گی ۔برفباری کے باعث کوہستان ،بلچراغ اضلاع کی نقل وحمل کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…