منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 27  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر اور معاون ثابت ہو گی اس پرکشش موقع سے ایشیائی ملکوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے ای سی او کا فورم خطے میں روز گار کے ساز گار مواقع پیدا کرے گا ،پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،افغانستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، ای سی اوکے تحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اقتصادی تعاون تنظیم کے سینئر حکام کا افتتاحی اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہویں اجلاس کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ، اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا اوراجلاس کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے، ای سی اوکے تحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتے ہیں اورپاکستان افغانستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے افغانستان کا استحکام خطے کے لئے پائیدار ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ ای سی او ارکان کے لیے مفید ثابت ہوگا، یہ منصوبہ خطے کے ترقیاتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے اس فورم کے ذریعے ہمیں ایک دوسرے سے تعلقات استوار کر نے کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی اس بہترین موقع سے تمام

ایشیائی ملکوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے تنظیم کا فورم خطے میں روز گار کے مواقع پیدا کر نے کے لئے معاون ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی تعاون تنظیم ملکوں کیساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم خلیل ابراہیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او کے ذریعے تجارت ، توانائی ، مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی اجلاس کے انعقاد کا مقصد حصول میں کامیابی حاصل ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…