پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کیسے ہوگا؟حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )صوبائی دارالحکومت لاہور میں پی ایس ایل کے ممکنہ فائنل میچ کی سیکیورٹی کیلئے غیر معمولی انتظامات کی تیاری شروع کر دی گئی ‘ پاک فوج ‘ رینجرز اور پنجاب حکومت کے درمیان اس اہم ایونٹ کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 2 مشاورتی اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی پاک فوج ‘ رینجرز اور صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام کے درمیان پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سیکیورٹی کے سلسلے میں رابطے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر معمولی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے

اور تینوں اداروں نے تیاریوں کی نگرانی کیلئے قریبی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ سیکیورٹی پلان کے تحت آنے والے شائقین کی گاڑیاں قذافی سٹیڈیم سے ایک کلو میٹر دور پارک کی جائیں گی اور وہ پیدل اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ جگہ جگہ مرکزی و صوبائی سیکیورٹی اداروں کے جوان تعینات ہوں گے اور بڑی تعداد میں واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی اور پی سی ایل کی اس غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات سے باقاعدگی سے اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کو آگاہ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…