لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور ڈیفنس میں دھماکے کے بعد گلبرگ میں میں دھماکے کی باتیں سنی ہیں لیکن گلبرگ میں دھماکے کی کوئی حتمی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیفنس زیڈ بلاک کے بعد گلبرگ لاہور میں دھماکے کی آواز بھی سنی
گئی ہے اورریسکیو ٹیمیں گلبرگ روانہ ہو گئی ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گلبرگ دھماکے کی حتمی اطلاعات مجھ تک نہیں پہنچیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7افراد کے شہید اور درجنوںافراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔