بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کو چیلنج،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوچھاگئے،تارکین وطن کیلئے زبردست اعلان کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ امریکا سے بے دخل کئے جانے والے تمام تارکین وطن کو کینیڈا میں قبول کیا جائے گا چاہے اس کے لیے انہیں کسی بھی مخالفت کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین پارلیمینٹ سے خطاب کے دوران وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک کے امیگریشن سسٹم پر اعتماد ہے اور گزشتہ ماہ بھی 452 افراد امریکا سے کینیڈا پہنچے تھے۔

اپنے سیاسی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو حفاظت کی تلاش میں ہمارے پاس آتے ہیں، ان کی مدد کرتے رہیں گے۔جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے لیے نئی گائیڈ لائن تیار کرلی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے جلد ہی ان تمام لوگوں کو امریکا بدر کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…