پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ابوظہبی میں اسلحے کی نمائش میں پاکستان کا جدید ترین ہتھیارمرکز نگاہ بن گیا،پاکستان دنیا کا دوسرا واحد ملک ہے جو یہ ہتھیاربنارہاہے

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

واہ کینٹ(این این آئی)لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ کی سربراہی میں پی او ایف کی ٹیم ابو ظہبی میں منعقدہ دفاعی نمائش IDEX-2017میں شریک ہے۔ پی او ایف اپنی مصنوعات کی مکمل رینج کے ساتھ اس بین الاقوامی میگا ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے اور اس ریجن سے بڑی تعداد میں اپنے نئے گاہک حاصل کرنے کے لیے پُر امید ہے۔ پی او ایف اس نمائش کے دوران مختلف

ممالک کے ساتھ دفاعی پیداوار میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے کئی ایگریمنٹ بھی دستخط کرنے جا رہی ہے ۔ پی او ایف کا مشہور ہتھیار پی او ایف آئی کو بھی اس نمائش میں ڈسپلے کیا گیا ہے اوریہ ویپن غیر ملکی وفود کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس ویپن کی خصوصیت یہ ہے کہ شوٹر اپنے آپ کو ظاہر کیے بغیر اپنے ٹارگٹ کا نشانہ لے سکتا ہے ۔پاکستان دنیا کا دوسرا اور اسلامی دنیا میں پہلا ملک ہے جس کے پاس جدید سسٹم سے لیس یہ ہتھیار بنانے کی صلاحیت ہے۔ IDEXکے دوسرے روز پی او ایف سٹال پر پی او ایف اور Berettaاٹلی کے مابین ایک LoU((Letter of Understanding پر دستخط ہوئے ۔ جس کے تحت پی او ایف Berettaمصنوعات پسٹل، شاٹ گن اور اپیرل پاکستان میں فروخت کرے گا۔ پی او ایف اور Berettaنے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں کمپنیاں پاکستان میں Berettaکی مصنوعات کے حوالے سے مستقبل کے کاروباری مواقعوں کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی اور ایکسپورٹ مارکیٹنگ بڑھانے کے لیے مشترکہ مارکیٹنگ اور تعاون کیا جائے گا۔ Berettaاعلیٰ معیار کی مصنوعات بنانے کے لیے ایک مشہورBrand ہے جبکہ پی او ایف پچھلے 60سال میں جدید ہتھیار بنا رہا ہے اور پاکستان میں دفاعی پیداوار میں Mother Defence Industryکی حیثیت رکھتا ہے۔ دنیا کی دو مشہورBrands کے مابین باہمی تعاون سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

اور یہ معاہدہ دونوں کمپنیوں کے لیے منفعت بخش ثابت ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے پی او ایف کی طرف سے اس LoUپر دستخط کیے جبکہ Berettaکی جانب سے Mr. Antonio Biondo ڈیفنس سیلز ڈائریکٹر Berettaاٹلی نے دستخط کیے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…