کابل(آئی این پی )افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کا شکار ہے اس پر دہشتگردوں کی حمایت اور تشدد میں ملوث ہونے کا الزام لگانا غلط ہے ۔پیر افغان میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا وزراء کی کونسل کے اجلاس کے دوران کہنا تھاکہ فغانستان دہشتگردی کا شکار ہے اس پر دہشتگردوں کی حمایت اور تشدد میں ملوث ہونے کا الزام لگانا غلط ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واحد حل انسداد دہشتگردی کی مہم میں تعاون اور دہشتگردی کی حمایت کو روکنا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہم دہشتگردی کا
شکار ہیں افغانستان پر دہشتگردی اور تشدد کی حمایت کا الزام لگانا غیر منصفانہ ہے ۔عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ ڈیورنڈ لائن کے اس پار گزشتہ چند دنوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے جس پر دونوں اطراف کے لوگوں متاثر ہوئے ہیں۔افغانستان کی ایک دوستانہ خارجہ پالیسی ہے اور اسکے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم پر الزام تراشیاں کی جائیں۔سیکورٹی فورسز کو کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے ڈیڈرنڈ لائن کے ساتھ علاقوں میں تشدد کی چنگاریاں پھیلنے کا خدشہ ہو۔