لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے معاملے میں ناصرجمشید سے بھی تحقیقات کرنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پی سی بی نے ناصر جمشید کواینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کے لئے نوٹس بھیجوانے کافیصلہ کیاہے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے دعوی کیا ہے کہ ناصرجمشید کیخلاف تحقیقات میں کامیابیاں ملی ہیں۔ناصر جمشید کے پاس امریکی
شہریت بھی ہے اور ان کی بیوی برطانوی شہری ہیں اور ڈاکٹر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ناصر جمشید ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید کانام بھی آرہاہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی ایما پر خالد لطیف اور شرجیل خان نے یوسف نامی بکی سے دبئی میں ملاقات کی تھی جس میں انہیں اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔