ابوظہبی(نیوزڈیسک)صرف ایک سال میں برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوزکرگئیں،عرب ملک پاکستانی اسلحے کا سب سے بڑا خریداربن گیا، تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس کے دوران پی او ایف کے چیئرمین سابق لیفٹننٹ جنرل عمر محمد حیات نے کہا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات میں سیلز اور مارکیٹنگ کا ایک دفتر کھولنے
کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جو صرف اس ملک کا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کا احاطہ کرے گا۔واضح رہے کہ پی او ایف نے گزشتہ سال صرف سعودی عرب کے لیے ایک ارب ڈالر کی برآمدات کی تھیں، مارکیٹ کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق 2020 تک پاکستان کے چھوٹے اسلحے کی مارکیٹ 4 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرجائے گی۔