پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں: یونس خان

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے، جب تک دم ہے کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
ایڈیلیڈ میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ جب انہیں لگے گا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں رہے تو وہ خود ہی ریٹائر ہو جائیں گے۔ کسی بھی ملک کے خلاف میچ سے ڈراپ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ ”ڈراپ ہونے پر تکلیف ہونا خود میرے لئے ہی نقصان دہ ہے، میری سوچ یہ ہے کہ پاکستان ٹیم جیتے، چاہے میں کھیلوں یا نہ کھیلوں“۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ بلے باز کارکردگی کیوں نہیں دکھا رہے لیکن یہ سچ ہے کہ ٹیم محنت کر رہی ہے اور قوی امید ہے کہ اپنے آخری پول میچ اور اگلے مرحلے میں پرفارم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ہر میچ کو آخری سمجھ کر کھیل رہی ہے اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ اتوار کو آئرلینڈ کوشکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلیں اور پھر سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچ کر ورلڈ کپ جیتیں۔ انضمام الحق جیسے بلے باز کی ٹیم میں عدم شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ ”ٹیم میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور حارث سہیل کی شکل میں ایسے بلے باز موجود ہیں جو کہ میچ والے دن اچھا کھیل کر ٹیم کو فتح دلا سکتے ہیں لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ 1992ءمیں کئی میچوں کے دوران تو انضمام بھی پرفارم نہیں کر پائے تھے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…