بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ کپ جیتنا ہے تو کیا کرنا ہوگا، عمران خان نے بتا دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ورلڈکپ جیتنا ہے تو یاسر شاہ کو کھلانا چاہئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سرفراز اچھا کھلاڑی ہے لیکن اسے پہلے میچوں میں بھی کھلانا چاہئے تھا، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف جن بلے بازوں کو ٹیم میںشامل کیا انہیں کھلایا جائے تاہم ایک فاسٹ باؤلر کو ڈراپ کر کے یاسر شاہ کو موقع دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا سے ہو گا اور آسٹریلیا پیس اٹیک کو بہتر طریقے سے کھیلتی ہے لیکن سپن باؤلنگ کے سامنے پریشان ہوتی ہے اس لئے یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھلانے سے میچ میں فتح کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں یاسر شاہ کو محض بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا جو غلط تھا کیونکہ بھارتی بلے باز سپن باؤلنگ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس میچ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ قومی ٹیم کے ورلڈکپ جیتے کے چانس کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چانسز ہمیشہ اچھے رہے ہیں جبکہ یہ عالمی کپ تو ہے ہی کوارٹر فائنل کا، جو ٹیم کوارٹر فائنل میں چلے جائے گی اس کے چانسز کئی گنا بڑھ جائیں گے اور پاکستان ایسی ٹیم ہے جو ناک آؤٹ مرحلے میں ہمیشہ بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…