منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

افغان سرحدی حدود میں کاروائی ،افغانستان کے احتجاج پرپاکستان کا باضابطہ سخت ردعمل سامنے آگیا

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی )پاکستان نے افغان سرحدی حدود میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی پر افغانستان کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں پاکستان میں 8دھماکے ہوئے ہیں،تمام حملوں کے تانے بانے افغانستان میں ملے ہیں،افغان حکومت کے ساتھ معلومات شیئر کی گئی تھیں لیکن معلومات کے تبادلے کے باوجود افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کی، افغان حکومت دہشتگرد عناصر

کے خلاف کارروائی کرے۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کو گزشتہ روز افغان دفتر خارجہ میں طلب کرکے موقف اپنایا گیا کہ کہ ننگرہار کے ضلع لالپور اور صوبہ کنڑ کے ضلع سراکانو میں سرحد پار سے گولہ باری کی جارہی ہے جس میں افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ افغان حکومت کے احتجاج پر پاکستانی سفیر سید ابرار حسین نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت کو جواب دیا کہ گزشتہ

پانچ دنوں میں پاکستان میں آٹھ دھماکے ہوئے جس کے تانے بانے افغانستان میں ہیں ۔ افغان حکومت دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ابرار حسین نے کہاکہ افغان حکومت کے ساتھ معلومات شیئر کی گئی تھیں لیکن معلومات کے تبادلے کے باوجود افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کی۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے تعاون کریں ۔

نائب افغان وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں پر پاکستانی سفیر ابرار حسین سے تعزیت کا اظہا رکیا ۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…