ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈ شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ایک عرصے سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم اب اسے خیرباد کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر نہ ہونے بلکہ ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، کیا آپ ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں گے، تو ان کا کہنا تھا کہ ”نہیں، میں T-20 کرکٹ اور لیگز کھیلتا رہوں گا تاہم ون ڈے کرکٹ اب اور نہیں“۔
ورلڈکپ میں آفریدی کا سب سے بڑا بیان ریٹائرنگ کے فیصلے پر قائم ہوں
12
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں