منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان آئرلینڈ میچ میں تازہ ہو جائیں گی وولمر کی یادیں

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) پاکستان  اور آئرلینڈ اتوار کو ایڈیلیڈ اوول میں جب آمنے سامنے ہوں گے تو8 سال پہلے ورلڈ کپ کی سب سے المناک یادیں پھر سے تازہ ہو جائیں گی،وہ 17مارچ 2007کا دن تھا جب آئرش ٹیم نے سبینا پارک جمیکا میں پاکستان کو گروپ میچ میں ہرا دیا تھا،اس ہار سے پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا لیکن اسے اس سے بھی بڑا جھٹکا ایک دن بعد لگا جب اس کے کوچ باب وولمر کنگسٹن میں ہوٹل میں اپنے باتھ روم میں مردہ پائے گئے،وولمر ذیابیطس کی دوا لیا کرتے تھے،اس 58سالہ کوچ کا جسم ننگا تھا اور وہ پیٹھ کے بل لیٹے ہوئے تھے،ان کے منہ پر خون بھی لگا ہوا تھا اور لگ رہا تھا کہ انہوں نے قے کی تھی،جب ان کی موت عوامی ہوئی تو مانا گیا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے خود کشی کی،اس معاملے کی طویل تحقیقات کی گئی،اس میں قتل کے امکان پر بھی تحقیقات ہوئی لیکن 12جون کو جمیکا پولیس نے اعلان کردیا کہ وولمر کی قدرتی وجوہات سے موت ہوئی تھی۔پاکستان کی موجودہ ٹیم میں صرف یونس خان اکیلے کھلاڑی ہیں جو 2007کی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اب بھی وولمر کی کمی کھلتی ہے جو 2004سے تین سال تک ان کی ٹیم کے کوچ رہے۔یونس نے کہا کہ یہ یقینی طور پر میرے لئے جذباتی میچ ہوگا،میں باب کو کافی یاد کرتا ہوں۔انہوں نے پاکستانی کرکٹ میں بہت اہم کردار ادا کیا، امید ہے کہ ہم یہ میچ اور ورلڈ کپ میں کچھ اور میچ جیتیں گے۔باب کی یادوں کو وقف کرنے کیلئے اس سے بہتر اور کچھ نہیں ہوگا۔
آئرلینڈ کے موجودہ کپتان ولیم پورٹر فیلڈ، او برائن برادران نیل اور کیون اور ایون مورگن بھی اس میچ میں کھیلے تھے۔مورگن انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیں۔
ہندوستان میں پیدا ہوئے وولمر نے انگلینڈ کی طرف سے 1975سے لے کر 1981تک ٹاپ آرڈر کے بلے باز کے طور پر 19ٹیسٹ میچ کھیل تھے۔انہوں نے 33.09کے اوسط سے 1059رن بنائے تھے جس میں تین سنچریاں شامل ہیں،اس کے بعد اگرچہ کوچ بن گئے تھے۔وہ جنوبی افریقہ کے کوچ بھی رہے تھے اور بعد میں پاکستانی ٹیم سے جڑ گئے تھے۔وولمر کی موت کو غیر قانونی بیٹنگ مافیا سے بھی جوڑ کر دیکھا گیا کیونکہ پاکستان کے تمام دس بلے باز کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔پاکستان میچ میں صرف 132رن پر آؤٹ ہو گیا تھا اور آئرلینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ سات وکٹ گنواکر جیت لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…