بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

صرف چھ ماہ میں قحط کے باعث دو کروڑ انسانوں کی ہلاکت کا خطرہ

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا ( آن لائن )دنیا کے چار مختلف خطوں میں قحط کے باعث صرف چھ ماہ کے اندر اندر دو کروڑ سے زائد انسانی ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔ عالمی خوراک پروگرام کے مطابق یہ تعداد یورپی ملک رومانیہ یا امریکی ریاست فلوریڈا کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔سوئٹزرلینڈ کے بر طا نو ی نیو ز ایجنسی کی رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کے اعلیٰ ترین ماہر اقتصادیات عارف حسین نے کہا ہے کہ یمن، شمال

 

مشرقی نائیجیریا اور جنوبی سوڈان میں جنگوں کے نتیجے میں نہ صرف اشیائے خوراک کی قیمتیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں بلکہ اس صورت حال نے ہزارہا گھرانوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔عارف حسین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ براعظم افریقہ کے مشرقی حصے میں خشک سالی مجموعی طور پر اس خطے میں زراعت کو تباہ کن حد تک شدید نقصانات سے دوچار کر چکی ہے۔عارف حسین کے مطابق، ’’عالمی خوراک پروگرام سے بطور ایک ماہر اقتصادیات اپنے تعلق کے پچھلے قریب پندرہ برسوں میں کم از کم میں نے ایسا پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا کے چار مختلف خطوں کو بیک وقت قحط کے خلاف خبردار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا، ’’یہ بات ناقابل فہم ہے کہ آج اکیسویں صدی میں بھی دنیا اس حد تک خشک سالی اور قحط کا سامنا کر رہی ہے کہ ماہرین صرف چھ ماہ کے عرصے میں 20 ملین یا دو کروڑ سے زائد تک ممکنہ انسانی ہلاکتوں کے خلاف تنبیہ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔‘‘عارف حسین نے روئٹرز کو بتایا، ’’اگر میں صومالیہ کی موجودہ صورت حال کو دیکھوں تو وہاں خاص طور پر اشیائے خوراک کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتیں، مویشیوں کی قیمتوں میں شدید کمی اور زرعی شعبے کے کارکنوں کی اجرتوں میں بہت زیادہ گراوٹ اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ صومالیہ میں قحط کی وجہ سے انسانی ہلاکتوں کا المناک سلسلہ بہت جلد

 

دیکھنے میں آ سکتا ہے۔‘‘رپو رٹ کے مطابق بحرانوں، خشک سالی اور قحط کے شکار انسانوں کی مدد کرنے والے بین الاقوامی نظام کو پہلے ہی عالمی سطح پر بدامنی کے شکار ملکوں کے شہریوں کی طرف سے ترک وطن کے ایک تاریخی حد تک شدید رجحان کا سامنا ہے اور شام، عراق، افغانستان، مشرقی یوکرائن، برونڈی، لیبیا اور زمبابوے میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔چھ ماہ میں قحط کی وجہ سے موت کے

 

خطرے سے دوچار دو کروڑ سے زائد انسانوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،ایسے میں دنیا کے چار مختلف خطوں میں کروڑوں انسانوں کی بھوک کے ہاتھوں ہلاکت کا خطرہ ایک ایسی المناک صورت حال ہے، جس نے بین الاقوامی امدادی اداروں اور ان کے کارکنوں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو، وسطی افریقی جمہوریہ، مالی اور نائجر کی مثالیں ایسے ممالک کی ہیں، جہاں

 

اشیائے خوراک کی فراہمی کے حوالے سے حالات میں مستقل بے یقینی پائی جاتی ہے اور مقامی طور پر ان ملکوں میں ایسے وسائل بھی دستیاب نہیں کہ کسی طرح وہاں ممکنہ قحط کے تدارک کے لیے کوئی علاقائی حل نکالے جا سکیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…