منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’عمران خان دہشت گردوں کے نشانے پر؟‘‘ پشاور دھماکے کی جگہ پر کپتان نے کب پہنچنا تھا؟

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ اب تک دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔دھماکا پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں ہوا۔دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔فی الوقت دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میںنصب کیا گیا تھا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔حیات آباد فیز 5 پشاور کے پوش علاقوں میں شمار ہوتا ہے،

جہاں کافی سرکاری اور نجی اداروں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ماضی میں بھی اس علاقے میں دہشت گردی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، اپریل 2015 میں حیات آباد میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔اس سے قبل فروری 2015 میں بھی حیات آباد فیز5 میں امامیہ مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے اور گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےدھماکے کی جگہ پر آج دورہ کرنا تھا ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے حیات آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…