پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

دوکلوگرام کوکین،لندن میں معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی گرفتاری کی خبر،حقیقت سامنے آگئی

datetime 15  فروری‬‮  2017 |

لندن/لاہور (آئی ا ین پی)برطانوی ویب سائٹ میٹرو ڈاٹ یوکے نے معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے بارے میں جھوٹی اور من گھڑت خبر پھیلاتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ہیتھرو ایئرپورٹ پر دو کلوگرام کوکین سمیت گرفتار کر لیا گیا ،دوسری جانب حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کی اس جھوٹی خبر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ اور بیٹے کے ساتھ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ انھیں اس جھوٹی

خبر پر یقین نہیں آ رہا، میں اپنے بھانجے کی سالگرہ میں شرکت کیلئے لاہور میں ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ویب سائٹ نے دعوی کیا کہ کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن پولیس حکام نے حدیقہ کیانی کے سوٹ کیس کی تلاشی لی تو اس میں سے کوکین نکل آئی جو پلاسٹک کے کافی بیگ میں چھپائی گئی تھی۔ جس کے بعد حدیقہ کیانی کو تفتیش کیلئے لے جایا گیا جہاں پولیس کو مزید تلاشی کے دوران کوکین سے بھرا ایک دوسرا بیگ بھی مل گیا۔ پولیس حکام نے دونوں بیگوں کو ٹیسٹ لیبارٹری بھیجا جہاں تصدیق ہو گئی کہ ان بیگز میں کوکین موجود ہے۔ ویب سائٹ نے مزید سنسنی پھیلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گلوکارہ سے برآمد کوکین کی مالیت تقریبا 80 ہزار پانڈز بنتی ہے۔ کوکین برآمدگی کے بعد پولیس نے حدیقہ کیانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گلوکارہ کو لندن ڈسٹرک اٹارنی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کی اس جھوٹی خبر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ اور بیٹے کے ساتھ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ انھیں اس جھوٹی خبر پر یقین نہیں آ رہا۔ میں اپنے بھانجے کی سالگرہ میں شرکت کیلئے لاہور میں ہوں۔ حدیقہ کیانی نے برطانوی ویب سائٹ کی اس جھوٹی خبر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ اور بیٹے کے ساتھ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ انھیں اس جھوٹی خبر پر یقین نہیں آ رہا۔ میں اپنے بھانجے کی سالگرہ میں شرکت کیلئے لاہور میں ہوں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…