لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکالعدم تنظیموں کےخلاف آپریشن تیز کرنے کا اعلان کردیاہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کالعدم تنظیموں کےخلاف آپریشن تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی خان نے لاہوردھماکے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کومبنگ آپریشن جنوبی پنجاب سے شروع کیا جائےگا، نام بدل کرکام کرنے والی کالعدم تنظیوں کےخلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ آپریشن کرنے سے پہلے پنجاب حکومت کواعتماد میں لیاجائے،آپریشن میں آرمی حساس اداروں کی مکمل معاونت کریگی۔اجلاس میں کورکمانڈرلاہور،ڈی جی رینجرزپنجاب ، جی او سی ٹین ڈویژن، الیون ڈویژن اورحساس اداروں کےسربراہ شریک ہوئے تھےجبکہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سروسزاسپتال پہنچے جہاں آرمی چیف نے مال روڈ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اورشہید ڈی آئی جی سیداحمدمبین کی فاتحہ خوانی کےلئے ان کے گھرگئے ۔