بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

قومی ٹیم کی کپتان نے کپتانی چھوڑنے سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

datetime 15  فروری‬‮  2017 |

کولمبو(آن لائن)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں وہ کپتان کے طور پر آخری مرتبہ کھیلیں گی۔ ایک انٹرویو میں ثناء میر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کا تو میرا یہی ارادہ ہے کہ یہ میرے آخری میچز ہوں مگر کپتان کے طور پر تو میں یقینی طور پر آخری مرتبہ ہی کھیلوں گی۔’کولمبو میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ثنا میر کی کپتانی میں سوموار کو پاکستانی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر

 

سپر سکس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جیت کا سہرا ثنا میر کو جاتا ہے جنھوں نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے فتح کو یقینی بنایا۔اسی ٹورنامنٹ میں ثنا میر کو 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا۔ اب وہ دنیا کی چھٹی بہترین آل راؤنڈر بن گئی ہیں۔وہ کہتی ہیں ‘میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے اس سے آگے آنے والی لڑکیوں کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی۔ مجھے تو 12 سال لگے یہ اعزاز حاصل کرنے میں کیونکہ شروع میں ہمیں میچ کھیلنے کے لیے ملتے ہی نہیں تھے۔ مگر امید ہے آنے والی لڑکیاں 100 وکٹیں جلدی حاصل کر لیں گیں۔’متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے دوسرے سیزین میں سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ثنا میر نے کہا ‘یہ پی سی بی کا بہت اچھا قدم ہے کہ اس نے اندرونی تحقیقات شروع کیں ہیں کیونکہ اس سے آئندہ آنے والے کرکٹرز کو سپاٹ فکسنگ کے نقصانات سے آگاہی ملے گی۔ بیرون ملک پہلے ہی اس بارے میں سختی برتی جاتی ہے اب پاکستان میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…