پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

بلغم سے فوری نجات کے آسان طریقے

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بلغم کی وجہ سے ہمارے جسم میں کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن اس سے نجات ممکن ہے۔آئیے آپ کو بلغم سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ قدرتی غذاں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
گرم سوپ
اکثر لوگ مرغی کاسوپ پی کر سمجھتے ہیں کہ یہ بلغم کم کرتا ہے لیکن اگر آپ سبزیوں کا سوپ پئیں تو بلغم سے جلد نجات مل جائے گی۔
ہلدی
ہلدی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال بلغم سے نجات دینے میں کافی مدد گار ہے۔آپ چاہیں تو مندرجہ ذیل طریقے سے ہلدی استعمال کرسکتے ہیں۔
*ایک چمچ ہلدی کو نیم گرم دودھ میں ڈال کر صبح کے وقت پئیں۔
*آدھ چائے کا چمچ ہلدی دن میں تین بار پانی کے گلاس کے ساتھ استعمال کریں۔
*ایک چائے کا چمچ ہلدی اور ایک چمچ نمک نیم گرم پانی میں ڈالیں اور غرارے کریں۔
ادرک
اس سبزی کو صدیوں سے سانس کے جملہ امراض کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ نہ صرف بلغم کو ختم کرتا ہے بلکہ معدے کو بھی کافی سکون دیتا ہے۔ایک کپ گرم پانی میں ادرک کو باریک کاٹ لیں اور تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں،اس کے بعد اس میں ایک چمچ شہد ڈال دیں۔اس مشروب کو خوب استعمال کریں اور پیتے ہوئے ادرک کو چبا کر کھائیں۔
لیموں کا جوس
ایک لیموں کو پانی یا قہوے میں ڈال کر جی بھر کر پئیں۔لیموں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ نہ صرف بلغم سے نجات دلاتا ہے بلکہ یہ معدے کو بھی ٹھیک رکھتا ہے۔اس کے استعمال سے گلے کو بھی آرام ملتا ہے۔
نمک والا پانی
ایک گلاس نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے سے بھی بلغم سے نجات مل جاتی ہے۔
بھاپ لینے سے
ایک کھلے برتن میں پانی ڈال کر اسے ابالیں اور جتنی دیر چاہیں اچھی طرح بھاپ لیں۔اس طریقے سے نہ صرف آپ کو بلغم سے نجات ملے گی بلکہ اگر آپ زکام سے پریشان ہیں تو اس سے بھی راحت ملے گی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…