واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر عائد کی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کرنے کا اشارہ دے دیا۔میڈیارپورٹس محکمہ انصاف کے وکیل آگست فلینجے نے سان فرانسسکو کی اپیل کورٹ کو بتایا کہ انتظامیہ اس پابندی میں رعایت دے سکتی ہے جس سے اس سے قبل امریکا آنے والے مسافروں کو دوبارہ داخلے کی اجازت حاصل ہوسکتی ہے،
جبکہ امریکا میں رہنے والے افراد کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی جاسکتی ہے کہ ان کو امریکا واپس آنے کا اختیار حاصل رہے گا۔سیٹل کی وفاقی عدالت کی جانب سے اس ایگزیکٹیو آرڈر کو معطل کرتے ہوئے واشگٹن اور منیسوٹا کی ریاستوں کی دائر کردہ اپیلوں پر سماعتوں کا آغاز کیا گیا تھا۔جبکہ ایگزیکٹیو آرڈر کی ملک بھر میں معطلی کی وجہ سے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو مہاجرین اور مسافروں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینا پڑی تھی۔