ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو بھی بھرپور ٹریننگ کی لیکن آئر لینڈ سے مقابلے س قبل مڈل آرڈر بیٹس مین عمراکمل گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں اورانہوں نے آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔
مزید پڑھئے: یونس نے اپنی زندگی کی بڑی غلطی کا اعتراف کر لیا
عمراکمل نے بتایاکہ ٹانگ میں کچھاﺅ کی وجہ سے وہ آرام کررہے ہیں ، انجری زیادہ خطرناک نہیں اور امید ہے کہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے ، احتیاط کے پیش نظر پریکٹس میں حصہ نہیں لے رہے۔ ان کاکہناتھاکہ ورلڈکپ میں اب تک کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ، سرفراز احمد کی پرفارمنس اچھی تھی اور اب ان کی توجہ صرف بیٹنگ پر مرکوز ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمراکمل کاکہناتھاکہ ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ نہیں کرناچاہیے ،بات کرنے سے پہلے دونوں کے بیٹنگ نمبر کاعلم ہوناچاہیے ،ٹیم منیجمنٹ دیکھے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کس نمبر پر کھیلتے ہیں۔