اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)جرمن فائٹر سے مقابلہ رقم لے کر ہارا تھا۔ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کے افسوسناک اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز لینے والے مارشل آرٹس گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1983میں کھیلے گئے ایک میچ میں 5لاکھ ڈالر لے کراپنے مد مقابل جرمن فائٹر سے میچ ہارا تھا۔
انہوں نےکہا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا تاہم اس میچ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔گرینڈ ماسٹر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مارشل آرٹس مقابلوں میں بہت زیادہ فکسنگ ہوتی ہے۔دنیائے کھیل سے وابستہ حلقوں کا اشرف طائی کے اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بیشک میچ کا تعلق پاکستان سے نہ ہو مگر وہ ایک بین الاقوامی مقابلہ تھے جس کا کھلاڑی اور اس کے ملک کیلئے جیتنا ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مارشل آرٹس گرینڈ ماسٹر اشرف طائی دسویں ڈگری رکھنے والے ڈان اور 2بار کے ایفو ایشئین مارشل آرٹ چیمپئن ہیں جبکہ 9بار پاکستان چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔